مودی حکومت نے کئی این جی اوز کے ایف سی آر اے رجسٹریشن منسوخ کر دیے

نئی دہلی:مور داخلہ کے وزیر مملکت کرن رجیجو نے ایک سوال کے تحریری جواب میں لوک سبھا کو مطلع کیا کہ حکومت نے ایف سی آر اے2010 کے ضابطوں کی خلاف ورزی کی بنیاد پر این جی اوز کے ایف سی آر اے رجسٹریشن کو منسوخ کر دیا ہے۔
حکومت نے یہ قدم صرف انہیں معاملات میں اٹھایا ہے جہاں اس کے علم میں ایف سی آر اے کی خلاف ورزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ وزارت کو بعض ایسوسی ایشنوں کے ذریعے غیر ملکی عطیات کے حصول اور اس کے استعمال کو ضابطہ بند کرنے کے لئے فارن کنٹریبیوشن ( ریگو لیشن ) ایکٹ ، 2010 (ایف سی آر اے ، 2010 ) پر عمل در آمد کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
جب کبھی بھی ایکٹ کی مبینہ خلاف ورزی کے لئے کسی بھی ادارے کے خلاف رپورٹ موصول ہوتی ہے تو یہ ایف سی آر اے میں مجوزہ عمل کے تحت کارروائی کے بعد مبینہ خطاکار کے خلاف قانونی کارروائی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف سی آر اے رجسٹریشن کی منسوخی سے متعلق حتمی فیصلہ لینے سے قبل ایسی ایسوسی ایشنوں کو اگر ضرورت محسوس کی گئی تو اسٹینڈرڈ سوال نامے کے مطابق معلومات فراہم کرنے ، ریکارڈوں کی جانچ ، شو کاز نوٹس جاری کرنے اور ذاتی طور پر پیش ہونے جیسے معقول مواقع بھی دیئے جاتے ہیں۔ رجسٹریشن کی منسوخی وغیرہ سے متعلق حکم عدالتی کارروائی کے بعد ہی دیا جاتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ngos fcra registration cancelled in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply