بنگال میں بی جے پی کا وزیر اعلیٰ بن گیا تو بنگلہ دیشیوں کی در اندازی ختم ہو جائے گی: امت شاہ

کلکتہ:بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے اپنے پارٹی ورکروں کے حوصلے کو بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ زمینی سطح عوام نے بی جے پی کو بنگال میں تسلیم کرنا شروع کردیا ہے۔
اور کسی بھی طورپر اب بی جے پی کو مغربی بنگال میں کم نہیں انکا جا سکتا اور نہ ہی اسے کسی معاملہ مین نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔مرکزی کلکتہ کے مہاجاتی سدن میں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ ہم زمینی سطح تک پہنچنا چاہتے ہیں۔
2011میں ہمارا ووٹ صرف چار فیصد تھا مگر اب 2016میں 11فیصد ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر، گجرات اور کرناٹک میں اقتدار میں آنے سے قبل بی جے پی کا ووٹ صرف 10فیصد تھا۔یہی صورت حال بنگال میں بھی ہے۔ہم زمینی سطح تک پہنچ رہے ہیں۔شہری اور دیہی علاقوں میں ہمیں عوام پسند کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ ہم یہاں تین اسمبلی کی اور دو لوک سبھا کی سیٹ حاصل کی ہے۔اس کے علاوہ 90اسمبلی حلقوں میں ہم نے 20000ہزار ووٹ حاصل کیے ہیں۔ جو اس امر کی غمازی کر رہا ہے کہ ہم زمینی سطح پر بنگال میں مضبوط ہورہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہایک بار ریاست میں بی جے پی کی حکومت قائم ہوجائے یا اس کا وزیر اعلیٰ بن جائے تو بنگلہ دیشیون کی در اندازی ختم ہو جائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nfiltration from bangladesh will stop once state gets a bjp cm in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply