گوا میں آئندہ حکومت عام آدمی پارٹی کی ہوگی: سسودیا

پنجی:عام آدمی پارٹی ( اے اے پی) کے سینئر لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے دعوی ٰکیا ہے کہ گوا میں آئندہ حکومت ان کی پارٹی ہی بنائے گی۔
مسٹر منیش سسودیا نے یہاں میڈیا کے نمائدوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ”گوا میں عام آدمی پارٹی کے لئے سازگار ماحول ہے اور یہ ہمارے لئے مثبت اشارہ ہے۔ گوا کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دونوں ایک ہی طرح کی سیاست کر رہے ہیں اور گوا کے لوگوں کو یہ بخوبی پتہ چل گیا ہے۔ میں اب مکمل طور پر مطمئن ہوں کہ گوا میں آئندہ حکومت عام آدمی پارٹی کی بنے گی “۔
مسٹر سسودیا ریاست کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عام آدمی پارٹی نے دہلی میں ایماندار حکومت دی ہے اور گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران عام آدمی پارٹی کی حکومت کے کاموں سے لوگ بہت خوش ہیں۔ گوا کا معاملہ بھی دہلی جیسا ہے۔ یہاں عام آدمی پارٹی تمام مسائل کو حل کر سکتی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر لوک سبھا میں بھی ہیں اور وہ مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
واضح رہے کہ آئندہ سال گوا میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے عام آدمی پارٹی نے ریاست کی تمام 40 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے ریاست میں انتخابی مہم کا بگل بجا دیا ہے اور پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال تین بار ریاست کا دورہ کر چکے ہیں۔ مسٹر سسودیا نے اس موقع پر تمام پارٹیوں کے ایماندار لیڈروں کو اپنی پارٹی میں شامل ہونے اور ان کو حمایت دینے کی اپیل کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Next government in goa of aap sisodia in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply