گورنر جموں و کشمیرووہرا کے استعفیٰ کی پیشکش بے بنیاد: وزارت داخلہ

نئی دہلی:کزی وزارت داخلہ نے ان رپورٹوں کو مسترد کیا ہے جس میں جموں و کشمیر کے گورنر این این ووہرا کے استعفیٰ کی پیشکش کی بات کہی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے آج یہاں کہا “وزارت کو ابھی تک مسٹر ووہرا کی جانب سے استعفے کی پیشکش موصول نہیں ہوئی ہے۔ ” میڈیا میں ایسی رپورٹیں آئی تھیں کہ مسٹر ووہرا نے جموں کشمیر کے گورنر کے عہدے سے استعفیٰ کی پیشکش کی ہے اور اس سلسلے میں مرکزی حکومت کو خط بھی لکھا ہے۔
رپورٹوں میں کہا گیا تھا کہ استعفیٰ کی پیشکش کے پیچھے مسٹر ووہرا نے اپنی صحت کا حوالہ دیا ہے۔ سابق دفاع اور داخلہ سکریٹری مسٹر ووہرا کو 2008 میں جموں کشمیر کا گورنر مقرر کیا گیا تھا۔ پانچ سال کی مدت مکمل ہونے پر 2013 میں انہیں اس عہدے پر دوسری بار مقرر کیا گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ مسٹر ووہرا کی جانب سے استعفے کی پیشکش کے سلسلے میں اسے کوئی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی اسے کسی طرح کا مکتوب موصول ہوا ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: News of nn vohra resignation offer baseless in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply