اترپردیش کے پرتاپ گڑھ میں نئی دولہن کی پر اسرار موت،شوہر سمیت کے خلاف معاملہ درج

پرتاپ گڑھ:اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ نگر کوتوالی پولیس نے بدھ کی شب نو بیاہتا کی مشتبہ حالات میں موت ہوجانے کے معاملہ میں شوہر ،خسر سمیت تین افراد کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے بموجب شہر کے وویک نگر محلے کے شویندر سنگھ کی اہلیہ ششو لتا (26) کی لاش اس کے کمرے میں پھانسی پر لٹکتی ہوئی برآمد ہوئی تھی۔
متوفیہ کے والد راجیندر سنگھ کی شکایت پر شوہر شویندر سنگھ ،خسر اکھلیش سنگھ و ساس سمیت تین ملزمان کے خلاف جہیزی قتل کا معاملہ درج کر کے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Newly married dies under mysterious circumstances in pratapgarhup in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment