بہار میں آر جے ڈی کی جیت کا جشن مناتے ہوئے پاکستان حامی و ہند مخالف نعرے لگانے والے دو گرفتار

ارریہ (بہار):بہار کے ارریہ پارلیمانی حلقہ کے ضمنی انتخابات میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) امیدوار سرفراز احمدکی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے مبینہ طور پر پاکستان نواز اورملک مخالف نعرے لگانے کے الزام میں پولیس نے دو نوجوانوںکو گرفتار کر کے تیسرے کی تلاش شروع کردی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ارریہ سے آر جے ڈی کے امیدوار سرفراز کی کامیابی کے بعد منائے جا رہے جشن میں مبینہ طور پر” پاکستان زندہ باد “ اور” بھارت تیرے ٹکڑے ہوں گے “ جیسے نعرے لگانے والے سلطان اعظمی اور شہزاد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ تیسرا ملزم عابد ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔
پولس نے گرفتار ملزموںسے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ملک مخالف نعرے لگائے جانے سے متعلق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ارریہ پولیس نے ایف آئی آر درج کی تھی ۔ پولیس نے ویڈیو کی بنیاد پر ہی ملزمین کی شناخت کی اور انہیں گرفتار کیا۔
لیکن ابھی اس ویڈیو کی سچائی سامنے نہیں آئی ہے اور اس ضمن میںارریہ کے پولس سپرنٹنڈنٹ دھورت سیالی ساؤلہ رام نے بتایا کہ اس ویڈیو کو فارنسک جانچ کے لیے فارنسک سائنس لیباریٹری بھیجا جائے گا۔
اس معاملہ کی بہار اسمبلی میں بھی گونج سنائی دی اور جمعہ کو جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی بی جے پی رکن رجنیش کمار نے اس معاملہ کو اٹھایا۔اور اس پر معاملہ پر حکمراں این ڈی اے اور حزب اختلاف عظیم اتحاد کے اراکین میں ایسی ٹھنی کہ نگراں چیرمین ہارون رشید کو کارروائی ملتوی کرنا پڑی۔

Title: newly elected rjd mla supporters seen chanting pro pak slogans | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply