صوبہ تلنگانہ میں پانچ سو روپئے کے نئے نوٹ دستیاب

حیدرآباد:تلنگانہ میں پانچ سو روپئے کے نئے نوٹ دستیاب ہوگئے ہیں۔ اب تک یہ نوٹ آر بی آئی کی طرف سے ملک کی دیگر ریاستوں کو فراہم کیے گئے تھے لیکن اب یہ نوٹ تلنگانہ میں بھی دستیاب ہیں جس سے لوگوں کو تھوڑی راحت ضرور ملی ہے کیونکہ پرانے نوٹوں کی منسوخی کے بعد دو ہزار روپئے کے چلر ملنا دشوار ہوگیا تھا۔
حیدرآباد میں آر بی آئی کے علاقائی دفتر کے قریب واقع آندھرا بینک کے اے ٹی ایم میں نئی جاری کردہ نوٹس کو نکالنے کیلئے کل رات سے عوام کی قطاریں دیکھی گئیں۔ دوسری طرف نوٹوں کی منسوخی پر دلالوں کا فائدہ ہوگیا ہے۔
کالے دھن کو سفید کرنے کیلئے مختلف طریقے اختیار کئے جارہے ہیں۔ حیدرآباد میں آر بی آئی کے علاقائی دفتر کے باہر کرنسی نوٹوں کے تبادلے کیلئے چھوٹے بچوں کو قطار میں ٹھہرایا جارہا ہے جنہیں ان دلالوں کی طرف سے کمیشن دیا جارہا ہے۔ نوٹ کے تبادلہ کے بعد ان کی انگلی پر لگائی گئی سیاہی مٹاکر دوبارہ انہیں قطار میں کھڑا کیا جارہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: New rs 500 notes available in telangana in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply