جموں و کشمیر کے نئے نائب وزیر اعلیٰ نے کٹھوعہ سانحہ کو ایک معمولی واقعہ بتایا

سری نگر: جموں و کشمیر کے اسپیکر کیویندر گپتا نے پی ڈی پی ۔بی جے پی مخلوط حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالتے ہی اپنے پہلے بیان میں کٹھوعہ اجتماعی عصمت دری و قتل کو ایک معمولی واقعہ بتا کر طوفان کھڑا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک چھوٹا سا واقعہ ہے تاہمہمیں اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ یہ دوبارہ رونما نہ ہو۔ہم بچی کو انصاف دلانے کے حق میں ہیں لیکن واقعہ کو بار بار نہ اچھالا جائے۔ریاست کو ایسے کئی چیلنجوں کا سامنا کرنا ہے۔دونوں پارٹیاں کٹھوعہ اور کابینہ میں ردو بدل کے درمیان تعلق کو خاص اہیت نہیں دے رہیں۔ حالانکہ کٹھوعہ کے ممبر اسمبلی راجیو رسروتیہ کو، جنہوںنے اس ریلی میں حصہ لیا تھا جس میں شرکت کرنے پر دو بی جے پی وزیروں کو استعفیٰ دینا پڑا تھا،کابینہ درجہ کا وزیر بنائے جانے پر زبردست تنقید کی جارہی ہے۔واضح ہو کہ محبوبہ مفتی کی وزارتی کونسل میں پیر کو ردو بدل کی گئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: New jk deputy cmkavinder gupta says kathua rape a small incident in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply