حکومت کمزور طبقات کے لیے وقف ،طلاق ثلاثہ بل اسی اجلاس میں قانون بن سکتا ہے: صدر کا بجٹ اجلاس سے خطاب

نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام نارتھ کووند نے بجٹ اجلاس کے پہلے روز پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ حکومت نے 2022تک کاشتکاروں کی آمدن دوگنی کرنے کا فیصلہ کیا ہے نیز اسی اجلاس میں اس نے طلاق ثلاثہ بل بھی پیش کر دیا ہے اور انہیں امید ہے کہ جلد ہی وہ قانون کی شکل اختیار کر لے گا۔تاکہ مسلم خواتین بھی عزت و وقار کے ساتھ اور کسی قسم کے خوف کے بغیر زندگی گذار سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بیٹی بچاؤ ،بیٹی پڑھاؤ کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور ملک کے تمام صوبوں میں640اضلاع میں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کیاسکیم چلائی جا رہی ہے۔ علاوہ ا زیں حکومت غریبوں کی تکالیف کو بھی دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔صدر ے کہا کہ دیہات کو براڈ بینڈ کے توسط سے ایک دوسرے سے جوڑنے کے لیے کام شروع ہو چکا ہے ۔
ڈھائی لاکھ پنچایتیں اب تک اس سے جوڑی جا چکی ہیں۔صدر نے مزید کہا کہ ان کی حکومت نے ماہانہ ایک روپے اور یومیہ 90پیسے کے پریمیم پر غریبوں کے لیے اسکیمیں چلائی ہیں ۔18کروڑ سے زائد غریب پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا اور پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کی کرپشن کے خلاف فیصلہ کن لڑائی زور شور سے جاری ہے۔ اور گذشتہ ایک سال کے دوران ساڑھے تین لاکھ مشکوک کمپنیوںکا رجسٹریشن منسوخ کر دیا گیا۔انہوں نے مزیدکہا کہ وہ فوجیوں کو، جو اپنے فرائض تندہی سے انجام دینے میں لگے ہیں، سلام کرتے ہیں اور جنہوں نے ملک کی خاطر اپنی جان قربان کر دی ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے خلاف جموں و کشمیر پولس ،فوج اور نیم فوجی دستے متحد ہو کرکام کر رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: New india vision to be realised in 2018 says ram nath kovind in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply