نئی حج پالیسی کا اعلان اسی ماہ کر دیا جائے گا: مختار عباس نقوی

نئی دہلی : اقلیتی امور کے وزیرمملکت مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ نئی حج پالیسی، 2018 کا اسی مہینہ اعلان کیا جائے گا اور اگلے مہینہ تک بحری راستہ سے حج مسافروں کو حج پر بھیجنے کا بندوبست کرنے کے لئے سعودی عرب کی حکومت اور جہاز رانی کی وزارت کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔ مسٹر نقوی نے یہاں ہندوستان میں سعودی عرب کے سفیر سعود محمد الساتی کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال سے حج اس نئی حج پالیسی کے مطابق ہی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حج پالیسی۔2018 طے کرنے کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی اپنی رپورٹ تیار کرنے کے آخری مرحلے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی حج پالیسی کا مقصد حج کے مکمل عمل کو آسان اور شفاف بنانا ہے اور اس نئی پالیسی میں حج مسافروں کے لئے مختلف خصوصیات کا پورا خیال رکھا جائے گا۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ نئی حج پالیسی کے اہم نکات میں بحری راستے سے حج کے سفر کو دوبارہ شروع کرنا شامل ہے اور اس سلسلے میں عمل کو آگے بڑھانے کے لئے 28 اگست کو جہاز رانی کے مرکزی وزیر نتن گڈکری کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بحری راستے سے حج کے سلسلے میں سعودی عرب کی حکومت سے بھی بات چیت کا عمل جاری ہے۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ سعودی عرب کے تعاون سے اس سال حج اچھے طریقہ سے چل رہا ہے، جس کے لئے وہ وہاں کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ترقی کے کام چل رہے ہیں۔ ان کے مکمل ہو جانے کے بعد جہاز سے جانے والے عازمین حج کو وہاں بلیٹ ٹرین کی سہولت دستیاب ہو جائے گی اور وہ براہ راست اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: New haj policy 2018 will be finalised this month in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply