واگہہ ۔اٹاری سرحد پر نئے دروازے لگائے جائیں گے

امرتسر: ہندوستان اور پاکستان اٹاری واگہہ سرحد پر، جہاں دونوں ملکو ں کے عوام ہر شام منعقد ہونے والی تقریب دیکھنے جمع ہوتے ہیں، نئے گیٹ لگائیں گے۔

روزانہ ہونے والی بیتنگ ریٹریٹ ڈرل میں ہندوستان کی طرف سے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اور پاکستان کی جانب سے پاکستان رینجرز امرتسر سے 30کلومیٹر دور مشترکہ چوکی پر بیک وقت جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دروازے بند کرتے ہیں۔

ان نئے دروازوں سے جن کا اس ماہ کے اواخر تک لگ جا نا متوقع ہے، دونوں جانب کے عوام روز شام ہونے والی اس تقریب کا زیادہ بہتر انداز میں نظارہ کر سکیں گے ۔

بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آر ایس کٹاریہ نے کہا کہ نئے دروازے لگانے کا فیصلہ دہلی میں دونوں ملکوں کے ڈائریکٹر جنرل کی سطح کی ہوئی میٹنگ میں کیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: New gates soon at attari wagah border in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment