گورکھا لینڈ تحریک میں شدت،سرکاری دفاتر میں توڑ پھوڑ اور آتشزنی کی وارداتیں

دارجلنگ / سلی گوڑی:علاحدہ گورکھا لینڈ کا مطالبہ کے سلسلے میں مغربی بنگال کے دارجلنگ ہلزمیں غیر معینہ بند کے آج 17 ویں دن تشدد کی سرگرمیاں جاری ہیں اور مشتبہ گورکھا کارکن سرکاری املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ دریں اثنا، دارجلنگ پہاڑیوں میں انٹرنیٹ پر پابندی کی مدت پانچ جولائی تک بڑھا دی گئی ہے۔ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے تازہ واقعات میں دارجلنگ کے راجباڑی میں واقع پنچایت دفتر میں حملہ کر کے وہاں رکھے کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور زیروکس مشین سمیت تمام دستاویزات جلا دیئے جانے کی اطلاع ملی ہے۔
پنچایت سکریٹری رتن کمانگ نے دارجلنگ صدر تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ نامعلوم بدمعاشوں نے کل آدھی رات کو ان کے دفتر میں آگ لگا دی۔ گورکھا لینڈ علاقائی انتظامیہ (جی ٹی اے) کے لال کھوٹی کے قریب انجینئرنگ دفتر میں آگے لگانے اور کلمپونگ میں ا یسٹ مین روڈ پر واقع ریشم کے گودام میں توڑ پھوڑ کئے جانے کی اطلاع ہے۔ رونگلی روگلیوٹ کے قریب دو پنچایت دفاتر اور وجونباڑیبلاک کے تحت دھوبی تالاب کے پاس کچھ دیگر دفاتر میں آگ لگا دیے جانے کی اطلاع ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Net ban extended separate police range for darjeeling in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply