نیپال کی صدرودیا دیوی بھنڈاری پانچ روزہ دورہ ہند پر نئی دہلی پہنچ گئیں

نئی دہلی:نیپال کی صدر ودیا دیوی بھنڈاری صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی کی دعوت پر پیر کے روز ہندوستان کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچ گئیں۔محترمہ بھنڈاری کے ہمراہ مختلف شعبہ حیات کے نمائندوں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفدبھی آرہا ہے۔ نیپال کی صدر منتخب ہونے کے بعد محترمہ بھنڈاری کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔
مسٹر دلیلا نے کہا کہ نیپال کی صدر رسرکاری مہمان کے طورپر راشٹرپتی بھون میں قیام کریں گی اور 18اپریل کو نائب صدر جمہوریہ حامدانصاری ،وزیرا عظم نریندرمودی ،وزیرخارجہ سشما سوراج اور وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ،وزیرخزانہ ارون جیٹلی اور برسراقتدار اور اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں اور اعلیٰ افسران سے ملاقات کریں گی۔ محترمہ بھنڈاری گجرات اور اڑیسہ کے مندروں میں پوجا کے لیے بھی جائیں گی ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nepal president bidya devi bhandari arrives in india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply