نیپا ل کے وزیر اعظم کی ہندوستانی تاجروں کو سرمایہ کاروں کی دعوت

نئی دہلی:نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل پرچنڈنے ہندوستانی تاجروں کو نیپال میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیپال کی حکومت ہندوستانی سرمایہ کاروں کے لئے سازگار ماحول تیار کرے گی۔
ہندوستان کے چار روزہ دورے پر آنے والے مسٹر پرچنڈ نے ہفتہ کے روز یہاں ہندوستانی صنعتی کنفیڈریشن (سی آئی آئی)، انڈین کامرس اینڈ انڈسٹری فیڈریشن فکی اور صنعتی تنظیم ایسوچیم کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقدہ ایک پروگرام میں کہا” کہ اگر آپ دنیا کے دور دراز کے ممالک میں جا کر سرمایہ کاری کرتے ہیں تو اپنے پڑوسی ملک نیپال میں کیوں نہیں؟ ہمیں بتائیے کہ اس کے لئے ہمیں کیا کرنا ہوگا۔
ہم آپ کے لئے سازگار ماحول تیار کریں گے“۔ انہوں نے پروگرام میں موجود تاجروں کو بتایا کہ نیپال میں توانائی کی پیداوار، سیاحت، زراعت اور دواؤں کی مصنوعات جیسے علاقے میں کافی مواقع ہیں۔ نیپال میں سیاسی بحران اور بدامنی کا دور ختم ہو چکا ہے اور سیاسی استحکام آ چکا ہے۔ سیاسی استحکام کے بعد اب حکومت کی تمام تر توجہ اقتصادی خوشحالی پر ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nepal pm pushpa kamal dahal invites indian investors in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply