کانپور میں معمولی تنازعہ میں پڑوسی کے بیٹے کوگولی مار کر ہلاک کر دیا

کانپور: اترپردیش میں کانپور کے کلیان پور علاقے میں کچھ لوگوں نے معمولی تنازعہ میں ایک نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کلیان پور علاقے میں کل رات 18 سالہ پرجاپتی سے اس کے پڑوسی گولو اورمونو وغیرہ سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا۔
بات بڑھنے پر ان لوگوں نے پرجاپتی کو گولی مار دی۔سنگین حالت میں اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ کے بعد قاتل فرار ہو گئے۔ اس ضمن میں معاملہ درج کرا دیا گیا ہے۔ پولیس ملزمان کو تلاش کر رہی ہے۔۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Neighbour killed youth in kanpur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply