آئندہ نسلوں کے روشن مستقبل اوربدعنوانی کی لعنت سے چھٹکارہ دلانے کے لیے کھڑا ہوں:وزیر اعظم

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے500اور ایک ہزار کے نوٹ بند کرنے پر پارلیمنٹ میں ہونے والے سیاسی گھمسان کے درمیان آج کہاکہ اب تو کچھ لوگ بدعنوانی کے حق میں تقریر کرنے اور میدان میں اترنے کی ہمت کرنے لگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں آئندہ نسلوں کے تابناک مستقبل کیلئے بدعنوانی کے خلاف کھڑا ہوں۔ مسٹر مودی نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس لائبریری کی عمارت کے جی ایم سی بالایوگی آڈیٹوریم میں بی جے پی کے آنجہانی لیڈر کیدار ناتھ ساہنی کی یاد میں منعقد ایک پروگرام کے دوران کہی۔اس دوران کیدار ناتھ ساہنی سے متعلق کتاب کا اجرابھی عمل میں آیا۔
مسٹر مودی نے کہا کہ عوامی زندگی بے داغ ہونی چاہئے لیکن اقدار میں کمی کس طرح آئی۔ پہلے لوگ بدعنوانی کے خلاف ذاتی زندگی میں تکلیف برداشت کر لیتے تھے۔بعد میں اقدار کا زوال ہوا اور لوگ نظریں بچا کر اپنے لیے تھوڑاکچھ کرنے لگے۔بعد ازاں وقت نے کروٹ لی اور لوگ کہنے لگے کہ بدعنوانی کوئی مسئلہ نہیں۔ مگر عوامی زندگی میں لوگوں میں یہ ہمت کیسے پیدا ہو گئی کہ لوگ بدعنوانی کے حق میں تقریر یں کرنے لگے اور میدان میں اترنے لگے۔مسٹر مودی نے کہا کہ اقدار کا زوال کسی ملک کا سب سے بڑا بحران ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک چھوٹا سا طبقہ آگے آکر کہنے لگا کہ میں تو بدعنوانی کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں مستقبل کو ذہن میں رکھ کر مستقبل کی نسلوں کے لیے ہمیں بدعنوانی کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اسی مقصد کو لے کر ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔ اس موقع پربی جے پی کے بزرگ لیڈر لال کرشن اڈوانی، آر ایس ایس کے سریش سونی، بی جے پی کی تنظیم کے جنرل سکریٹری رام لال اور کتاب کے ایڈیٹر مہیش چندر شرما بھی موجود تھے۔ پروگرام میں گوا کی گورنر مردلا سنہاسمیت متعدد مرکزی وزرا اور ممبر پارلیمنٹ موجود تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Need to stand up against mentality of compromise for our future generations pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply