اسلامی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے، اور پاکستان سے جنگ کرنے کی ضرورت: سوامی

نئی دہلی: جموں و کشمیر کے ماچھل سیکٹر میں سرحد پار سے فائرنگ میں تین جوانوں کے شہید ہونے اور ان میں سے ایک کی لاش کو پاکستانی فوجیوں کے ذریعہ بری طرح مسخ کئے جانے کے واقعہ پر شدید رد عمل ظاہرکرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر سبرامنیم سوامی نے کہا ہے کہ ہم نے تمل ٹائیگروں ، بوڈو، نکسلیوں اور اسی قسم کے کئی انتہاپسندوں کے خلاف کامیاب لڑائی لڑی اور اب ہمیں ملک سے اسلامی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہیے نیز پاکستان جس طرح چڑھ چڑھ کر آرہا ہے اور جس طرح کارروائیاں کر رہا ہے وہ اس امر کی متقاضی ہیں کہ پاکستان کے چار ٹکڑے کر دیئے جائیں۔ مسٹر سوامی نے آج پارلیمنٹ کے احاطے میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک کے ساتھ اب جنگ کر کے اس مسئلہ کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دینا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اور کوئی چارہ باقی نہیں بچا۔ہندستان کو چاہئے کہ پاکستان کے چار ٹکڑے ٹکڑے کر دینے والی جنگ کی تیاری کرے۔ سرحدپارواقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر 29 ستمبر کو ہندوستانی فوج کی چھاپہ مار کارروائی کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب مرکز میں حکمراں پارٹی کے کسی لیڈر نے جنگ کی بات کی ہے۔ سرحد پارکر سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے مسلسل فائرنگ میں اب تک 18 ہندستانی جوان شہید ہوچکے ہیں۔ ان میں سے دو جوانوں کے لاشوں کے ساتھ بربریت کی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Need to root out islamic terrorism says subramanian swamy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply