بدایوں میں مڈ ڈے میل کے بعد دودھ پی کر 40 اسکولی بچے بیمار

بدایوں:اترپردیش کے شہر بدایوں کے بلسی میں سوروپ پور کے پرائمری اور ایک جونیر ہائی اسکول کے تقریباً40بچوں کی مڈ ڈے میل کے بعد دیے جانے والا دودھ پیتے ہی حالتبگڑ ہو گئی۔ 24بچوں کی حالت زیادہ بگڑجانے کے باعث سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی حالت میں اب کافی سدھار بتایا جا رہا ہے۔
اسی درمیان بیمار پڑجانے والے بچوں کے سرپرستوں اور والدین نے اسکول پہنچ کر زبردست ہنگامہ کیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے معاملہ کی تحقیقات ایس ڈی ایم کے ذمہ کر دی ہے۔ دریں اثنا دونوں اسکولوں کے پورے عملہ کو معطل کر دیا گیا۔جس وقت مڈ دے میل کے بعد دودھ پینے کو دیا گیا تو اس وقت اسکول کے پرائمری سیکشن میں96اور جونیر ہائی اسکول سیکشن میں42طلبا تھے۔
دونوں اسکولوں کے138بچوں آلو اور بڑیوں کی سبزی کے ساتھ چاول دیے گئے تھے اس کے کچھ ہی دیر بعد دودھ بھی دے دیا گیا۔ دودھ پینے کے کچھ ہی دیر بعد بچوں کو قے ہونے لگی کچھ بچوں نے پیٹ میں شدید مروڑ کی شکایت کی۔اور ان کی حالت اتنی خراب ہوئی کہ وہ کلاسوں کے فرش پر ہی درد سے لوٹنے لگے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nearly 40 children fall ill after eating midday meal in uttar pardesh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply