اڑیسہ میں 101ماؤ باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے

بھونیشور: اڈیشہ کے ضلع ملکان گیری میں آج ماؤنواز مشن کو اس وقت بڑا دھکا لگا جب ملکان گیری میں تقریباًًً 10 ماؤ باغیوں نے ضلع پولس سپرنٹنڈنٹ کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ خودسپردگی کرنے والے ماؤ باغیوں میں ضلع کے کالی میلا بلاک کے بوڈیگیٹا اور گاندھی گوڈا گاؤ ں کی 26 خواتین بھی شامل ہیں۔
ان خاتون ماؤ باغیوں سمیت کل 101 ماؤنواز باغیوں نے ضلع پولس سپرنٹنڈنٹ متربھان مہاپاترا کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔ گزشتہ ہفتے اسی بلاک کے 145 ماؤنوازون نے خودسپردگی کی تھی۔ حال ہی میں اتنی بڑی تعداد میں ماؤ باغیوں کے ہتھیار ڈالنے اور آندھرپردیش اور اوڈیشہ پولیس کے ساتھ تصادم میں 30 ماؤ باغیوںکے مارے جانے سے سلامتی دستوں کو ماؤنواز مخالف مہم چلانے میں بڑی کامیابی ملی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nearly 101 maoists surrender in malkangiri in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply