شمال مشرقی ۔بنگلہ دیش سرحد2017 تک سیل کر دی جائے گی: رجیجو

گواہاٹی: وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو نے آج کہاکہ شمال مشرقی ریاستوں سے متصل بنگلہ دیش کی سرحد کو 2017 تک سیل کردیا جائے گا۔
مسٹر رجیجو نے یہاں نارتھ ایسٹرن ڈیموکریٹک الائنس (این ای ڈی اے) کے اجلاس میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شمال مشرق کی 98 فیصد سرحد دیگر ممالک کے ساتھ متصل ہیں اس لئے بنگلہ دیش کے علاوہ دیگر ہمسایہ ممالک کی سرحدوں کو محفوظ کرنے کیلئے قدم اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش کی آسام اور میگھالیہ سے متصل سرحد مقامی مسائل کے سبب اب بھی کھلی ہیں۔
وہاں کی حکومت کو مقامی مسائل کو حل کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ میزورم میں سینکچوری کی تعمیر کیلئے تنازعہ کو حل کرلیا گیاہے اور اسے بنانے کی اجازت مل گئی ہے۔
مسٹر رجیجو نے کہاکہ بھوٹان اور میانمار کے ساتھ سرحد پر کوئی تنازعہ نہیں ہے اور سرحدی لائن کے نزدیک مقیم دونوں ممالک کے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
چین۔اروناچل سرحدی تنازعہ سے سب واقف ہیں اور حکومت اس کے حل کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ شمال مشرق میں انتہاپسندی کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے حکومت سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ne bangladesh border to be sealed by 2017 rijiju in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply