این ڈی اے حکومت پارلیمانی کام کاج میں کبھی سنجیدہ نہیں رہی:ترنمول کانگریس

کولکاتہ :ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے لیڈر ڈیرک اوبرائن نے کہا کہ بی جے پی قیادت والی این ڈی اے حکومت پارلیمانی اجلاس کے حوالے سے قطعاً سنجیدہ نہیں ہے ۔اس نے بارانی اجلاس جو پہلے 26روز چلتا تھا اس کا دورانیہ مختصر کر کے صرف 18روز کر دیا۔

واضح ہو کہ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 18جولائی سے شروع ہوگا اور دس اگست تک چلے گا ۔ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس مختلف معاملات پر حزب اختلاف کے ہنگامے کی وجہ سے بری طرح متاثر رہا تھا جس کے باعث کئی اہم بل بشمول طلاق ثلاثہ پاس نہیں ہوسکے تھے۔

یہ دیکھتے ہوئے مانسون کا اجلاس کافی اہم ہوگا۔اس اجلاس میں حکومت کئی اہم بلوں کومنظور کرانے کی کوشش کرے گی جن میں تین طلاق کا بل اور دیگر پسماندہ طبقات کمیشن کو آئینی درجہ دینے سے متعلق بل شامل ہیں۔

پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے کہا کہ حکومت تمام اپوزیشن جماعتوں سے تعمیری تعاون چاہتی ہے جس سے اس اجلاس میں بہتر کام کاج ہوسکے۔ تین طلاق بل کے حوالے سے حکومت نے کانگریس رہنما سونیا گاندھی،ترنمول کانگریس سربراہ ممتا بنرجی اور بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایا وتی سے رجوع کرے گی کہ وہ تین طلاق بل منظور کرانے میں تعاون کریں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nda govt never serious about parliament tmc in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply