بہارکے وزیر کی برطرفی کے لیے حزب اختلاف نے گورنر کو میمورنڈم دیا

پٹنہ:بہار قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) نے حکمراں مہاگٹھ بندھن کی حکومت میں کانگریس کوٹہ کے مصنوعات اور شراب بندی کے وزیر عبدالجلیل مستان کو برخاست کرنے کی مانگ کے سلسلے میں آج گورنر رام ناتھ گووند کو میمورنڈم سونپا۔
بی جے پی قانون ساز کونسل کے لیڈر سشیل کمار مودی، اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر ڈاکٹر پریم کمار، ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) کے صدر جتن رام مانجھی، لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے راجو تیواری اور راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آّر ایل ایس پی) کے للن پاسوان کی قیادت میں ایک وفد نے گورنر رام ناتھ گووند سے مل کر اس سلسلے میں ایک میمورنڈم سونپا۔
میمورنڈم میں وزیر مستان کو برخاست کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔ این ڈی اے کے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ اس سال کے 22 فروری کو پورنیہ ضلع کے اپنے اسمبلی حلقہ امور میں وزیر مستان نے ایک عوامی پروگرام کا انعقاد کیا اور اس پروگرام کے اسٹیج پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر رکھ کر ان کے سلسلے میں نازیبا تبصرہ کرتے ہوئے لوگوں کو تصویر پر جوتا مارنے کے لئے اکسایا۔ وزیر کی کہی گئی باتوں کے ساتھ ہی مسٹر مودی کو جوتے سے مارتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nda give memorandum to bihar governor demanding sacking of abdul jalil mastan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply