این ڈی اے امیدوار ہری ونش سنگھ راجیہ سبھا کے نائب چیرمین منتخب

نئی دہلی : این ڈی اے امیدوار ہری ونش نرائن سنگھ راجیہ سبھا کے نائب چیرمین منتخب ہو گئے۔ انہیں 125ووٹ ملے جبکہ جمعرات کو ہونے والے انتخاب میں حزب اختلاف کے امیدوار بی کے ہری پرساد 105ووٹ ہی حاصل کر سکے۔ہر ونش سنگھ جنتادل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ممبر پارلیمنٹ ہیں۔

عام آدمی پارٹی ، پیپلز ڈیموکریٹک پاٹی (پی ڈی پی) اور یوا جن شرمیکا ریتو کانگریس پارٹی (وائی ایس آر سی پی)ووٹنگ سے غیر حاضر رہی۔بی جے ڈی نے بھی کانگریس امیدوار کو ووٹ نہیں دیے ۔

کیونکہ وہ کچھ ماہ پہلے تک اڑیسہ میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے انچارج تھے اور اڑیسہ میں بی ے ڈی کے خلاف اپنے بیانات میں نہایت سخت الفاظ استعمال کرتے رہے ہیں۔

الیکشن کے فوراً بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ہری ونش سنگھ کو مبارکباد دی ۔انہوں نے کہا کہ وہ پورے ایوان کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ان میں زبردست تحریری صلاحیت ہے ۔نیز وہ سابق وزیر اعظم چندر شیکھر جی کے بھی پسندیدہ تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: nda candidate harivansh narayan singh elected as rajya sabha deputy chairman in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply