بزرگ سیاسی رہنما این ڈی تیوڑی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

نئی دہلی: بزرگ سیاسی لیڈر و اترپردیش و اترا کھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ نرائن دت تیواڑی المعروف این ڈی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ یہ حسن اتفاق ہی ہے کہ18اکتوبر1925کو اترپردیش کی داغ بیل پڑنے سے پہلے ہی نینی تال میں تولد ہونے والے این ڈی کا انتقال بھی18اکتوبر کو ہی93برس کی عمر میں ہوا۔

این ڈی تیواڑی کو ایسے واحد وزیر اعلیٰ ہونے کا اعزاز حاصل ہے جو دو ریاستوں کے وزیر اعلیٰ رہے ہیں۔ وہ اترپردیش کے دو بار اوراس کے بعد ایک بار2002تا2007 اترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ رہے۔انہوں نے کرناٹک کے گورنر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

یہ انکی زندگی کاآخری عہدہ تھا۔گذشتہ سال اترا کھنڈ اسمبلی انتخابات سے عین قبل انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ ان کے انتقال کے بعد انہیںبڑے پمانے پر خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

بی جے پی صدر امیت شاہ نے کہا کہ وہ این ڈی تیواڑی کے انتقال پر دکھی ہیں اور ان کے خاندان والوں سے اظہا رتعزیت کرتے ہوئے دعا کرتے ہین کہ خدا ان کی روح کو سکون بخشے۔

ارا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ تری ویندر سنگھ راوت نے کہا کہ این ڈی کی موت سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ اترا ھنڈ کے لیے انہوں نے جو کچھ کیا ہے اترا کھنڈ والے اسے فراموش نہیں کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nd tiwari dies in delhi hospital after prolonged illness in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply