دہلی میں فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے اقدامات کا مفصل جائزہ لیا گیا

نئی دہلی:قومی راجدھانی خطہ منصوبہ بندی بورڈ(این سی آر پی بی) نے چار رکن ریاستوں اور پنجاب کے ذریعے دلی میں فضائی آلودگی کو کرنے کے لئے کئے گئے اقدمات کا آج تفصیلی جائزہ لیا اور اس سلسلے میں انہیں ایک کارروائی منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ شہری ترقیات کے مرکزی وزیر مملکت راؤ اندرجیت سنگھ، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ مسٹر منوہر لال کھٹر ، ہریانہ کے وزیر جنگلات راؤ نرویر سنگھ، دہلی کے شہری ترقیات کے وزیر ستیندرجین، اترپردیش ، راجستھان اور پنجاب کے چیف سکریٹریوں اور متعلقہ سینئر افسران ، مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے چیئر مین اور ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈوں کے اہلکاروں نے شہری ترقیات کے مرکزی وزیر ایم وینکیانائیڈو کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں شرکت کی۔ بورڈ اس سلسلے میں جلد ہی دلی ہائی کورٹ کے سامنے ایک حلف نامہ داخل کرے گا۔
مسٹر وینکیانائیڈو نے کہا کہ قومی راجدھانی دلی میں فضائی آلودگی شدید تشو یش کا باعث ہے اور فضائی آلودگی سے ہونے والی دشواریوں کو کم کرنے کے لئے سبھی پانچوں ریاستوں کو مل جل کر کام کرنا چاہئے۔ریاستوں کو دلی سے ملحق ریاستوں اور پنجاب میں کھونٹی اور بایوماس(حیاتیاتی مادے) کو جلانے ، کچرا کو جلانے سے ہونے والی فضائی آلودگی کو کم کرنے ، ٹھوس کچرا بند وبست اور سڑکوں اور تعمیراتی جگہوں سے اٹھنے والی دھول سے ہونے والی فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ جو اقدامات کئے جا رہے ہیں، ان میں کھونٹی اور فصلوں کی باقیات کو میکینکل طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لئے مشینوں کی سپلائی، بایو ماس کی گیس کاری ، کھونٹی وغیرہ جلانے والوں پر جرمانہ اور ڈھلاؤ والی جگہوں وغیرہ کا بندوبست شامل ہیں۔
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے چیئر مین نے مطلع کیا کہ اس سال نومبر میں دلی میں فضائی آلودگی کی اعلیٰ سطح کے پس منظر میں سپریم کورٹ کی ہدایات کے تحت ایک کارروائی منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جو این سی آر پی بی کے ذریعے داخل کئے جانے والے حلف نامے کا حصہ ہو سکتا ہے۔ یہ منصوبہ دلی میں نیٹ ورکوں کی نگرانی ، مختلف ایجنسیوں کے ذریعے جمع کئے جانے والے آلودگی سے متعلق اعداد وشمار کا مرکزی سطح پر تجزیہ ، انسدادی اقدامات اور درجہ بدرجہ کارروائی منصوبہ سے متعلق ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ncrpb tells states to submit action plan to curb pollution in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply