یو پی میں این سی پی سماج وادی کانگریس اتحاد کے ساتھ: طارق انور

نئی دہلی:نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی جنرل سکریٹری اور بہار کے کٹیہار سے پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ طارق انور نے کہا ہے کہ اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں سیکولر طاقتوں کو متحد رکھنے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو روکنے کے مقصد سے ان کی پارٹی نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کانگریس اتحاد کی حمایت کی ہے۔ مسٹر انور نے یہاں پارٹی کے ریاستی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں سیکولر طاقتوں کو متحد رہنے کی خاطر ان کی پارٹی نے ایس پی۔
کانگریس اتحاد کی حمایت کی ہے۔ این سی پی کے رہنما نے کہا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی صاف شبیہ اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی ۔کانگریس اتحاد کی جیت میں مددگار ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر یادو کے ساتھ کانگریس کے قومی نائب صدر راہل گاندھی کے آنے جانے سے لوگوں میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسٹر ملائم سنگھ یادو کا بیان ہر تیسرے دن بدل جا رہا ہے اسی لیے اترپردیش کے لوگ بھی انہیں سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔

Title: ncp to support cong sp alliance | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply