این سی پی ممبر اسمبلی جینت پٹیل گجرات میں گرفتار

آنند: گجرات میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر و ضلع کے امریٹھ اسمبلی حلقہ کے ممبر اسمبلی جینت پٹیل عرف جینت باسکی کو آج پولیس نے گرفتار کر لیا۔ آنند کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سوربھ سنگھ نے بتایا کہ مسٹر پٹیل اور ان کے سات حامیوں کے خلاف کل امریٹھ کے رتن پو را میں منعقد سرکاری سائنس میلے کے دوران ہنگامہ کرنے اور سرکاری اہلکاروں کے ساتھ مار پیٹ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا.۔
مسٹر پٹیل نے اس پروگرام کے دعوت نامہ پر ان کا نام نہیں شائع کئے جانے پر ہنگامہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے کے رکن اسمبلی ہونے کے باوجود ایک سرکاری پروگرام کے دعوت نامہ میں ان کا نام کیوں نہیں ہے۔ منتظمین نے اس کے لیے ان سے معافی مانگی تھی لیکن اس کے باوجود ہوئے ہنگامے کے بعد ان میں سے ایک نے یہ معاملہ درج کرایا تھا۔ انہیں اسی معاملے میں آج گرفتار کیا گیا۔ کچھ دیگر ملزمان جن میں مقامی صحافی بھی شامل ہیں کو بھی ندیاڈ کے ہسپتال سے حراست میں لیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ncp mla jayant patel arrested in gujrat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply