چھتیس گڑھ میں نکسلیوں نے عدالت لگا کر دیہی باشندے کو سزائے موت دی

سکم:چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں نکسلیوں نے عام عدالت لگا کر پولس مخبری کے شبہ میں ایک دیہی باشندے کو قتل کر دیا۔ تونگپال تھانہ پولس نے بتایا کہ کولب کوٹا کے باشندے جوگا کواسی (26) کو نکسلیوں نے پولس مخبری کا الزام لگاتے ہوئے عوام کے سامنے قتل کر دیا۔
جوگا کواسی ہفتہ کے روز صبح اپنے خاندان کے ساتھ کھانا کھا رہا تھا، اسی دوران کچھ نکسلی پہنچے اور ضروری بات کرنے کا جھانسہ دے کر اسے ساتھ لے گئے۔کل صبح دیہاتیوں کو ایک درخت کے نیچے اس کی لاش ملی۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔
توگپال تھانہ انچارج روشنی راٹھور نے بتایا کہ جائے حادثہ پر کچھ نکسلی لٹریچرملے ہیں، جس میں جوگا کو مخبر بتاتے ہوئے عام عدالت میں اسے موت کی سزا دینے کی بات لکھی ہے۔ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ دیہاتیوں نے جوگا کی بیوی اور اس کے پانچ چھوٹے بچوں کے لئے مالی مدد اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Naxals kill man suspecting him to be police informer in sukma chhatisgarh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply