بہار کے لکھی سرائے ضلع میں نکسلیوں نے نائب مکھیا کے شوہر کوہلاک کر دیا

لکھی سرائے(بہار):بہار میں انتہا پسندی سے متاثر لکھی سرائے ضلع کے کجرا تھانہ حلقہ میں کل دیر رات ممنوعہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤنواز) کے انتہا پسندوں نے نائب مکھیا کے شوہر کو گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ چمپانگر گاؤں رہائشی اور بدھولی پنچایت کی نائب مکھیا گیتا دیوی کے شوہر سنیل یادو کو کل دیر رات ماونوازوں نے گھر میں گھس کر پانچ گولیاں ماریں جس سے موقع پرہی ان کی موت ہو گئی۔
قتل کے بعد ماؤنواز باغیوں نے جائے حادثہ پر فارم بھی چھوڑا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ پولیس مخبری کرنے والوں کا یہی انجام ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں مرکزی پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ قتل کے خلاف احتجاج میں مقامی افراد لاش کے ساتھ مظاہرہ کر رہے ہیں۔

Title: naxalites killed husband of a deputy mukhya in lakhisarai bihar | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply