ایسی کوئی گولی نہیں بنی جو ہمارے جوانوں کا اعتماد توڑ سکے : وزیر داخلہ

گوڑ گاؤں (ہریانہ):مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے بندوق کی ابھی تک ایسی کوئی گولی نہیں ہوئی ہے جو ہمارے ملک کی سلامتی دستوں اور فوج کے جانباز جوانوں کے حوصلے پست کر سکے یا اعتماد توڑ سکے۔
انہوں نے سینٹرل ریزرو پولس فورس( سی آر پی ایف) کی مدح سرائی کرتے ہوئے کہا کہ جن جیالوں نے لڑتے ہوئے قربانی دی ہے ان کے تئیں میں دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے ہریانہ کے شہر گوڑ گاؤں کی قادرپوراکادمی میں ہفتہ کے روز سی آر پی ایف کے 79ویں یوم تاسیس کے موقع پرپریڈ کی سلامی لینے کے بعد جوانوں اورافسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی آرپی ایف کا رول بہت اہم اور قابل قدر ہے۔نکسلیوں اوردہشت گردوں سے لڑنا ہو یا انتخابات کے دوران ڈیوٹ دینا ہو ملک کو ہمیشہ سی آر پی ایف کی ہی یاد آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی جی کی صفائی سبھ ستھرائی مہم میں سی آر پی ایف کے تعان سے وہ بہت متاثر ہوئے ہیں۔۔سنگھ نے مزیدکہا کہ نکسلیوں اور دہشت گردوں سے لڑنے کے ساتھ ساتھ اب فورس کے اہلکار ماں گنگا کی صفائی میں بھی اہم کردار ادا کریں گے ۔

Title: naxalism on its last leg in the country rajnath | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply