راجیو کے طرز پر مودی کو بھی ختم کرنے کی ماؤ باغیوں کی سازش بے نقاب

پنے: پنے پولس نے حال ہی میں ہنوستانی کمیونسٹ پارٹی (ماؤ پرست) سے وابستگی رکھنے کے الزام میں گرفتاری کی ملک گیر مہم کے دوران گرفتار کیے گئے مشتبہ میں سے ایک کے گھر سے ملنے والا ایک مکتوب یہاں کی ایک سیشن عدالت میں داخل کر دیا۔

اس خط میں مودی راج کو ختم کرنے کے ٹھوس اقدامات کے جزو کے طور پر راجیو گاندھی جیسا واقعہ دوہرانے پر غور کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ پنے پولس کے ٹیموں نے بدھ کے روز ممبئی سے معروف دلت سماجی کارکن و پبلشر سدھیردھوالے، ناگپور سے معروف حقوق انسانی کے معروف وکیل سریندر گیڈلنگ،قبائلی لیڈر مہیش روت اور ناگپور سے ہی ناگپور یونیورسٹی کے انگریزی کے پروفیسر شوما سین اور دہلی کی رونا ولسن کو گرفتار کیا تھا۔

یہ گرفتاریاں ان سب کی نکسلزم سے وابستگی، الگار پریشد آرگنائز کرنے میں ان کے رول اور نتیجہ میں بھیما کورے گاؤںتشدد کے حوالے سے کی گئی ہیں۔ پولس نے نئی دہلی میں ولسن کے مکان سے ایک مکتوب برآمد کیا جس میں دہشت گردوں کے لیے سالانہ ایم 4-کاربائن اور چار لاکھ راؤنڈ کی سپلائی کے لیے 8کروڑ روپے کی ضرورت کا ذکر کیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Naxal letter talks of plotting rajiv gandhi type incident allege pune police in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply