سیکورٹی فورسز کے ساتھ مسلح تصادم میں نکسلی کمانڈر ہلاک

جگدل پور:چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلع میں آج دوپہر پولیس و نکسلیوں کے بیچ ہوئے تصادم میں ایک نکسلی کمپنی کمانڈر مارا گیا، جس کی شناخت کی جا رہی ہے۔موقع سے پولیس نے بندوق سمیت روز مرہ استعمال کی چیزیں برآمد کی ہے۔
بستر رینج کے آئی جی ایس آر پی کلوری اور نارا ئن پور ایس پی ابھیشیک مینا نے بتایا کہکروسنار اور کولئی بیڑا تھانے سے ایس ٹی ایف اور ڈی آرجی کی مشترکہ پولیس فورس، گشت سرچنگ کے لئے روانہ ہو ئی تھی۔ وسط جنگل میں گھات لگائے نکسلیوں نے پولیس پر ائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں پولیس نے بھی فورا مورچہ سنبھالتے ہوئے فائرنگ کی۔
تقریبا ایک گھنٹے کے تصادم کے بعد بالآخر نکسلی گھنے جنگل اور پہاڑی کی آڑ لے کر فرار ہو گئے۔ موقع سے ایک وردی میں ملبوس نکسلی نکسلی کی لاش برآمد کی گئی ہے، جس کی کمپنی کمانڈر کے طور پر شناخت کی گئی ہے۔ جائے حادثہ کی تلاشی کے دوران ایک بندوق، ایک 315 بور کی بندوق اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مادہ اور روز مرہ استعمال کی چیزیں ضبط کی گئی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Naxal commander killed in encounter with security forces in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply