بہار کے بانکا ضلع میں پولس کے ساتھ مسلح تصادم میں نکسلی کمانڈر ہلاک،متعدد زخمی

بانکا: بہار میں انتہا پسندی سے متاثر بانکا ضلع کے آنندپور پولیس آؤٹ پوسٹ علاقے کے جنگل میں پیر کو دیر رات گئے پولیس اور نکسلیوں کے درمیان ہوئے تصادم میں نکسلی کمانڈر منٹو خیرا مارا گیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیو رنجن نے بتایا کہ ممنوعہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤنواز) کے انتہا پسندوں کے خلاف پلوا جنگل میں اسپیشل ٹاسکفورس (ایس ٹی ایف) اور مقامی پولیس کی طرف سے سرچ آپریشن چلایا جا رہا تھا کہ راہ میں گھات لگائے بیٹھے انتہا پسندوں نے سرچ ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی ۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی جس میں مذکورہ نکسلی کمانڈ مارا گیا۔ مسٹر رنجن نے بتایا کہ پولیس نے جائے وقوعہسے ایک اے کے 47 اور دو انساس رائفل برآمد کیں۔ انہوں نے بتایا کہ تصادم میں متعدد انتہا پسند زخمی ہوئے ہیں جنہیں ان کے ساتھی لے کر جنگل میں فرار ہو گئے۔

Title: naxal commander killed in encounter in banka bihar | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply