چھتیس گڑھ میں سی آئی ایس ایف اہلکار سمیت5ہلاک

رائے پور: چھتیس گڑھ میں جہاں ایک طرف اسمبلی انتخابات کی تیاریاں آخر مراحل سے گذر رہی ہیں وہیں نکسلیوں نے بھی اپنے پر تشدد اور ہلاکت خیز کارروائیں میں اضافہ کر دیا۔

تازہ ترین واردات میں نکسلیوں نے سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف)کی ایک گاڑی کو دھماکہ کر کے اڑا دیا جس میں پانچ افراد بشمول ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق نکسلیوں نے ریاست کے دانتے واڑہ ضلع کے بچھیلی کے قریب ایک بس کو ئی ای ڈی کا دھماکہ کر کر کے اڑا دیا۔ یہ حملہ دہشت گردانہ کارروائی میں دور درشن کے ایک کیمرہ مین کی ہلاکت کے چند روز بعد کیا گیا۔

دانتے واڑہ کے پولس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک پلاوا نے بتایا کہ اس دھماکہ میں سی آئی ایس ایف کے دو جوان زخمی بھی ہوئے۔یہ حملہ دانتے واڑہ کے بچھیلی میں ایک پہاڑی علاقہ میں اس وقت کیا گیاجب سی آئی ایس ایف کا عملہ بازار کی کریانہ کی ایک دوکان سے اناج و مصالحے خرید کر اپنے کیمپ واپس آرہے تھے۔

پلاوا نے بتایا کہ جو غیر فوجی ہلاک ہوئے ہیں ان میں بس ڈرائیور،کنڈکٹر اور کلینر ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Naxal attack in poll bound chhattisgarh jawan among 5 killed in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply