کسی ہندوستانی آبدوز کا پاکستانی آبی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے کا پاکستانی دعویٰ سفید جھوٹ :ہندوستانی بحریہ

نئی دہلی:ہندوستانی بحریہ نے پاکستانی بحریہ کے اس دعوے کو سفید جھوٹ قرار دیا ہے کہ اس نے پاکستان کی آبی حدود میں گھسنے کی کوشش کرنے والی ایک ہندستانی آبدوز کو واپس بھیج دیاہے۔ پاکستانی میڈیا میں اس طرح کی رپورٹیں آئی ہیں کہ پاکستانی بحریہ کے جنگی جہازوں نے ہندوستانی بحریہ کی ایک آبدوز کو اس کی سمندری حدود کے قریب دیکھا اور اسے واپس لوٹنے پر مجبور کر دیا۔
بحریہ کے ترجمان کیپٹن ڈی کے شرما نے پاکستان کے دعوے کو سفید جھوٹ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ “ہندستانی بحریہ اس طرح کی رپورٹوں کا سرے سے تردید کرتی ہے۔ یہ باتیں سفید جھوٹ ہیں۔”ترجمان نے کہا کہ ہندستانی بحریہ کی کوئی آبدوز اس علاقے میں نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی بحریہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ ہندستان اپنی آبدوز پاکستان کی سمندری حدود میں بھیجنے کی کوشش میں لگا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Navy rubbishes pakistans claim of repelling indian submarine in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply