اسکولی بچوں نے ممبئی میں نقاب پوش بندوق برداردیکھے،ہائی الرٹ جاری

ممبئی: ممبئی کے قریب واقع ساحلی شہر اڑن میں بحریہ کے اڈے کے آس پاس دو نقاب پوش بندوق برداروں کو اسکولی بچوں کے ذریعہ گھومتے دیکھے جانے کے بعد بحریہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔
ایک اسکولی بچہ نے دعویٰ کیا کہ اس نے ایک بندوق بردار کو دیکھا ہے۔ جبکہ دوسرے نے بتایا کہ اس صبح سات بجے اڑن بحریہ اڈے کے اسلحہ بارود خانہ کے قریب سیاہ لباس میں ملبوس پانچ افراد کو دیکھا جو اپنی پشت پر تھیلے لادے تھے اور مختلف زبان میں بات کرتے جارہے تھے۔
اس نے یہ بھی کہا کہ اس نے دو الفاظ ضرور سنے۔” او این جی سی اور اسکول“۔انہوں نے اپنے اسکول پرنسپل کو بتایا کہ وہ سب پٹھانی سوٹ میں تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Navy on highest alert after school students spot men with guns in uran near mumbai in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply