نوتیج سرنا امریکہ میں ہندوستان کے آئندہ سفیر ہو سکتے ہیں

نئی دہلی: برطانیہ میں ہندوستان کے ہائی کمشنر نوتیج سرنا کو امریکہ میں ہندوستان کا سفیر بنایا جا سکتا ہے۔ امریکہ میں ہندوستان کے سفیر ارون کمار جلد ہی ریٹائر ہونے والے ہیں۔
وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ امریکہ میں ہندوستان کے سفیر کیلئے مسٹر سرنا کے نام پر غور کیا جا رہا ہے اور ایسا امکان ہے کہ امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے پہلے انہیں یہ ذمہ داری سونپ دی جائے گی۔
برطانیہ میں ہائی کمشنر مقرر ہونے سے پہلے مسٹر سرنا وزارت خارجہ میں سیکرٹری کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔
مسٹر سرنا 2002 سے 2008 تک ایکسٹرنل پبلیسیٹی ڈویڑن کے سربراہ کے طور پر سب سے طویل وقت تک وزارت خارجہ کے ترجمان رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Navtej sarna may be next envoy to us in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply