پرینکا گاندھی کوہ نور ہیرا ہے :نوجوت سدھو

چنڈی گڑھ: پنجاب کے لوکل باڈیز کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے پرینکا گاندھی وڈرا کی اترپردیش کے سیاسی افق پرنمودار ہونےکو کانگریس کے حق میں نیک شگون بتایا ۔

انہوں نے تسلسل سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں پرینکا کی شان میں قصیدے پڑھے اور ان کی مدح سرائی کرتے ہوئے انہیں ”کوہ نور ہیرے“ سے تعبیر کیا۔

سدھو نے کہا کہ کانگریس کو پرینکا کی ایسی ہی ضرورت تھی جیسی دریاؤں کو بہاروں کی اور عمارتوں کو بنیادوں کی ہوتی ہے۔

انہوںنے پرینکا کے لکھنؤ روڈ شو کے موقع پر کہا کہ ہیرے ہمیشہ جگمگاتے رہتے ہیں اور پرینکا ایسی ہی ہیں۔لکھنؤ کوہ نور کا خیر مقدم کرتا ہے۔

انہوں نے پرینکا کو کانگریس کے لیے خوش نصیب بتایا ۔سدھو پارٹی کی انتخابی مہم کے روح رواں رہے ہیں اور انہوںنے کہا کہ وہ راہل گاندھی کی حمایت میں ملک کے کسی بھی حصے میں زبردست انتخابی مہم چلانے کے خواہاں ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Navjot singh sidhu says priyanka gandhi is kohinoor in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.