نوجوت سنگھ سدھو نے کانگریس میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق رکن پارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھو پنجاب اسمبلی انتخابات سے قبل اتوار کو کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے۔ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے اپنی رہائش گاہ پر انھیں باقاعدہ پارٹی میں شامل کیا۔
آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے پارٹی میں شامل ہونے پر انکا استقبال کیا اور کہا کہ کانگریس نائب صدر کے ساتھ میٹنگ کے بعد مسٹر سدھو باقاعدہ طور پر پارٹی میں شامل ہوگئے۔
پنجاب کانگریس کے صدر کیپٹن امرندر سنگھ نے سدھو کے پارٹی میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انکا استقبال کیا اور کہا کہ یہ اچھی خبر ہے اور اس سے پنجاب میں کانگریس کی پوزیشن اور مستحکم ہوگی۔ مسٹر سدھو کی اہلیہ نوجوت کور سدھو ہندستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان پرگٹ سنگھ کے ساتھ پہلے ہی کانگریس پارٹی میں شامل ہوچکی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Navjot singh sidhu joins congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply