بی جے پی بانس ہے ، ہمارے راہل گاندھی گنے جیسا ہیں مٹھے مٹھے:سدھو

نئی دہلی:آل انڈیا کانگریس کمیٹی کا 84ویں مکمل اجلاس کے آخری روز پنجاب کے کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے دعویٰ کیا کہ 2019میں کانگریس بر سر اقتدار آئے گی اور کانگریس صدر راہل گاندھی وزیر اعظم کے طور پر لال قلعہ سے ہندوستانی ترنگا لہرائیں گے اور لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کریں گے۔
سدھو نے یہ بھی کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) والے بانس کی طرح خشک اور لمبے ہیں اور اندر سے کھوکھلے ہیں جبکہ ہمارے راہل گاندی تازہ گنے کی طرح تر اور اندر سے میٹھو میٹھو ہیں۔انہوں نے راہل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ راہل بھائی آپ کارکنوں کو اپنے پروں کے نیچے سمیٹ لو آئندہ سال لال قلعہ سے آپ ہی پرچم لہرائیں گے۔
انہوں نے ایک شعر بھی پڑھا ”ہے اندھیرا بہت،اب سورج نکلنا چاہیے ۔جو چہرے نکلتے ہیں نقابوں کے ساتھ، ان کا جنازہ نکلنا چاہیے۔اس کے ساتھ ہی انہون نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ سے بھی معافی مانگی اور کہا کہ سردار من موہن سنگھ جی نے جو کام آپ کے مون (خاموشی ) نے کر دکھایا وہ بی جے پی کے شور شرابے میںنہیں ہوا اور مجھے دس سال بعد یہ سمجھ میں آیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Navjot singh sidhu calls bjp bamboo an d rahul sweet sugacane in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply