بی جے پی نے میرے ساتھ دھوکا کیا ہے: نوجوت سنگھ سدھو

نئی دہلی: کرکٹر سے سیاست داں بننے والے نوجوت سنگھ سدھو نے راجیہ سبھا سے استعفے پر پہلی بار اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اپنی پارٹی بی جے پی کے خلاف جذباتی انداز میں کہا کہ انھوں نے یہ فیصلہ اس لئے کیا کیوں کہ پارٹی نے ان سے پنجاب سے دور رہنے کے لئے کہا تھا جو کہ ممکن نہیں تھا۔
مسٹر سدھو نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ” میں ہر چیز پر ،چاہے وہ پارٹی ہو یا فیملی ہو ،پنجاب کو ترجیح دونگا۔ میرے لئے یہ ممکن نہیں ہے کہ میں پنجاب کے عوام کو بے سہارا چھوڑ دوں۔“ تاہم انھوں نے عام آدمی میں شامل ہونے سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیا اور کہا کہ جو کوئی بھی پنجاب کے مفاد میں کام کریگا میں اسکے ساتھ ہوں۔
مسٹر سدھو نے کہا کہ ان کی پارٹی نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ان کے ساتھ جس طرح کا سلوک کیا گیا ہے اس سے انھیں کافی ٹھیس پہنچی ہے۔انھوں نے کہا کہ انہوں نے مشکل حالات میں بی جے پی کے لئے انتخابات میں فتح حاصل کی لیکن انعام کے طور پر پنجاب سے نکل جانے کا انھیں حکم دیا گیا۔ مسٹر سدھو نے کہا کہ ” یہ کس کی مرضی ہے؟، کس کے مفاد کے لئے میں پنجاب سے نکل جاؤں۔“

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Navjot singh sidhu breaks silence on quiting bjp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply