سدھو کی اہلیہ نوجوت کور اور سابق اولمپین پرگٹ سنگھ کانگریس میں با قاعدہ شامل

نئی دہلی: کرکٹ سے سیاست میں قدم رکھنے والے نوجوت سنگھ سدھو کی بیوی نوجوت کور سدھو اور ہندوستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان پرگٹ سنگھ پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے ٹھیک پہلے آج باقاعدہ کانگریس میں شامل ہو گئے۔
یہاں کانگریس ہیڈ کوارٹر24اکبر روڈ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں پنجاب پردیش کانگریس کے صدر کیپٹن امریندر سنگھ، پارٹی کی ریاستی انچارج سکریٹری آشا کماری اور پارٹی کے مواصلات کے شعبے کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجےوالا نے دونوں رہنماؤں کے کانگریس کی رکنیت لینے کا اعلان کیا۔
ان دونوں رہنماؤں نے گزشتہ ہفتے کانگریس ہائی کمان سے ملاقات کی تھی جس کے بعد کیپٹن سنگھ نے کہا تھا کہ دونوں رہنما کانگریس میں شامل ہوں گے۔ کیپٹن سنگھ اور محترمہ سدھو نے اشارہ دیا کہ مسٹر سدھو بھی جلد کانگریس میں شامل ہوں گے۔ محترمہ سدھو نے نامہ نگاروں کے سوالات پر کہا”میں غیر مشروط کانگریس میں آئی ہوں۔ پارٹی کے اصول کے مطابق کام کروں گی۔
ٹکٹ دینے کے بارے میں پارٹی ہائی کمان جو فیصلہ کرے گا اسی پر عمل کیا جائے گا“۔ مسٹر سدھو کے کانگریس میں شامل ہونے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا” ہم دو جسم اور ایک روح ہیں“۔ کیپٹن سنگھ نے کہا کہ جب محترمہ سدھو کانگریس میں شامل ہو گئی ہیں تو جناب سدھو پیچھے کیسے رہ سکتے ہیں۔ وہ فی الحال ممبئی میں ہیں اور ان کے وہاں سے دو تین دن میں واپس آنے کا امکان ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Navjot sidhus wife ex olympian pargat singh join congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply