نوجوت سدھو کی قیادت میں” آواز پنجاب“ پارٹی تشکیل

چنڈی گڑھ:راجیہ سبھا سے کی رکنیت سے مستعفی ہونے کے بعد نوجوت سنگھ سدھو نے کسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے حوالے سے تمام قیاس آرائیاں اس وقت ختم کر دیں جب انہوںنے اپنی قیادت میں ایک نئے سیاسی محاذ ”آواز پنجاب “ تشکیل دینے کا اعلان کیا۔
فیس بک پر نوجوت سدھو کی اہلیہ نوجوت کور سدھونے لکھا ہے کہ آواز پنجاب محاذ کی تشکیل کا باقاعدہ اعلان 9ستمبر سے پہلے کر دیا جائے گا۔نوجوت کور سدھوپنجاب اسمبلی میں بی جے پی کی ممبر اسمبلی ہیں۔
فیس بک پر اپنی تحریر کے ساتھ انہوںنے جو پوسٹر ڈالا ہے اس میں سدھو کے ساتھ سابق ہاکی کھلاڑی پرگٹ سنگھ اور لدھیانہ سے آزاد ممبر اسمبلی سمرجیت سنگھ بینس کو دکھایا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Navjot sidhu to lead new party in punjab in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply