پٹنائک نے اسپتال آتشزدگی کے زخمیوں کو 5لاکھ روپے فی زخمی دینے کا اعلان کیا

بھونیشور:اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے ایس یو ایم اسپتال میں بھیانک آتشزدگی میں ہلاک ہر مریض کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب ایس یو ایم ہسپتال اور انتظامیہ نے ہر متوفی کے خاندان کے لئے پانچ لاکھ روپے کی امدادی رقم اور مختلف ہسپتالوں میں داخل زخمیوں کے علاج کا خرچ برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پولیس نے کل فائر فائٹرز افسر بی بی داس کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر کی بنیاد پر چار افسران کو حراست میں لے لیا جس میں اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ اور آگ سے تحفظ کے افسر شامل ہیں۔
طبی تعلیم اور تربیت کے ڈائریکٹر نے بھی ہسپتال انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ اس درمیان خاندان اور صحت بہبود کے مرکزی وزیر جے پی نڈا اور پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر دھرمیندر پردھان نے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا جہاں زخمی اپنا علاج کرا رہے ہیں۔
دونوں مرکزی وزراءنے ایس یو ایم ہسپتال کا دورہ کرکے واقعہ کی وجہ کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی۔فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے تقریباً 106 مریضوں کو آتشزدگی سے بچا لیا تھا جنہیں مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Naveen patnaik announces rs 5 lakh ex gratia for odisha fire victims in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply