قومی کونسل فروغ اردو کے صدر دفتر میں نیچرل سائنس پینل میٹنگ کا انعقاد

نئی دہلی: (پریس ریلیز)سائنس نے زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کی رفتارکو تیزکیاہے۔آج اگر زندگی کو بہتر طورپر گزارنے کے لیے ڈھیر ساری مصنوعات وایجادات کا انبار لگا ہوا ہے تو اس میں بنیادی کردار سائنس کاہے، اس لیے ضروری ہے کہ سائنسی مواد ہر ہندوستانی زبان میں دستیاب ہو،تاکہ ہر شخص سائنس سے فائدہ حاصل کرسکے، لیکن المیہ یہ ہے کہ اردومیں سائنسی موضوعات پر تشفی بخش مواد کی کمی نظرآتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے کونسل کے صدر دفترمیں منعقدہ ’نیچرل سائنس پینل میٹنگ‘ میں کیا۔انھوںنے کہا کہ اردومیں زیادہ سے زیادہ سائنسی مواد جمع کرنے کے لیے قومی کونسل کا ’ نیچرل سائنس پینل‘ گزشتہ کئی برسوں سے کام کررہاہے جس کے تحت حال ہی میں درجنوں اہم سائنسی کتابیں شائع کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیںآب وہوا، پیڑپودے، جسم وصحت، موسم وغیرہ پر بھی کونسل کی جانب سے کئی کتابیں شائع ہوئی ہیں۔ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے مزید کہاکہ یہ پینل ان تمام سائنسی موضوعات پر کتابوںکی اشاعت کو یقینی بنائے گا، جن کی انسانی سماج کو ضرورت ہے۔

اس موقع پر معروف کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر ماجد احمد تالی کوٹی نے سائنس کے میدان میں کونسل کے کاموں کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ الگ الگ شعبوںسے سماجی ضروریات و موضوعات کو مزید تلاش کرکے ان پرباضابطہ اور مستحکم کام کیا جائے اور اس کام کی رفتار کو بڑھایاجائے۔

انھوںنے صحت سے متعلق کتابوں کی اشاعت پر بھی زور دےا ،خاص طورپر کینسر جیسے مہلک مرض سے آگہی کے لیے بیداری لانے والی کتابوں کی تالیف وتصنیف اور اشاعت کی تجویزرکھی۔پروفیسر رئیس الدین نے سائنس پر اردومیں لکھی جانے والی کتابوں کے حوالے سے کہاکہ اردومیں سائنسی کتب کی تصنیف وترتیب کے لیے اردو کے اساتذہ کی ورکشاپ کرائی جائے تاکہ طلبا کے لیے لکھی گئی کتابیں مفیدوموثرثابت ہوں۔

انھوںنے کہاکہ جو کتابیں بھی شائع ہوں ان میں اس بات کی نشاندہی کی جائے کہ وہ قارئین کے کس طبقے کے لیے لکھی گئی ہیں۔ اردومیں سائنٹفک ٹرم کی ڈکشنری کے کونسل کے منصوبے کی پروفیسر رئیس الدےن نے تائید کی اور کہا کہ یہ کام ترجیحی طورپر کیاجانا چاہیے۔

پروفیسراسداللہ نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق کتابوںکی اشاعت پرزوردیا۔ڈاکٹر عزیر عزیزنے کہاکہ سماجی ضروریات کی تکمیل کے لیے کتابوںکی تصنیف وتالیف کاکام اس طرح ہو کہ اردو زبان کی ترویج واشاعت کا مقصد بھی پیش نظررہے۔
نیچرل سائنس پینل کی میٹنگ میں ماحولیاتی، آبی، اور ینٹی بایوٹک جیسے موضوعات پر کام کی تجاویز بھی سامنے ا ٓئیں۔آخر میں کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمدنے میٹنگ میں شامل تمام ماہرین اور شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔

مےٹنگ میںڈاکٹر احمد علی، ڈاکٹر رضا رفیق الحق کے علاوہ کونسل کی اسسٹنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر شمع کوثر یزدانی، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرڈاکٹر فیروز عالم، ر یسرچ اسسٹنٹ ذیشان فاطمہ، پرجیکٹ اسسٹنٹ ڈاکٹر شاہد اختر انصاری اور محمد یوسف نے شرکت کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Natural science panel meeting held at ncpul in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.