عوام کے دلوں میں جگہ بنائیں : ویزر اعظم مودی کی بی جے پی کارکنوں کو تلقین

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی ترجیحات کا ذکر رکتے ہوئے خاص طور اس بات پر زور دیا کہ ان کی ترجیحات میں یہ بھی شامل ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنان عام آدمی کے دل میں جگہ بنانے کو اپنی ترجیحات میں شامل کریں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو سیاسی طاقت کے ساتھ ساتھ سماجی طاقت کے طور پر بھی مضبوط ہونا چاہیے۔
مسٹر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستوں کے کور گروپ کے یک روزہ آل انڈیا اجلاس کے اختتامی خطاب میں کہا کہ جب ہم حکومت میں ہوں، تب تنظیم کا طریقہ کار اور ساخت کافی اہم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح عام لوگوں کے دلوں میں کس طرح اتریں، یہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا، ”ہم مسلسل ترقی کے کاموں میں لگے ہوئے ہیں لیکن کچھ ایسے عناصر ہیں جنہیں یہ سب راس نہیں آ رہا ہے، وہ ہماری اور عوام کی توجہ بھٹکانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہمیں عام لوگوں کو یقین دلانا ہوگا کہ ہمارا واحد مقصد ’ملک کی تعمیر‘ اور عوام کی ترقی ہے“۔ انہوں نے کہا کہ کئی چیلنجوں کے بعد بھی مثبت پروگرام اسی سمت میں مکمل رفتار سے چلتے رہیں گے۔
ان کی حکومت عام لوگوں اور غریب سے غریب افراد کی زندگی میں تبدیلی لانے کے لئے مصروف عمل ہے۔ ہمیں اس پر توجہ دینا چاہئے کہ معاشرے کے سب سے نچلے طبقے اور غریب سے غریب شخص تک ہماری شناخت کیسے بنے اور اس کے لئے کور گروپ کو خاص طور سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ مسٹر مودی نے کہا کہ بی جے پی تنظیم کی طاقت سے سیاست کرنے والے لوگوں کی پارٹی ہے، ہمارا مقصد سیاسی طاقت کے ساتھ ساتھ سماجی طاقت بننے پر بھی ہونا چاہئے، جڑوں سے ہمارا تعلق مضبوط رہنا چاہئے۔
انہوں نے ملک بھر میں بی جے پی کی طرف سے منعقد ترنگا یاتراؤں کا ذکر کرتے کہا کہ اس یاترا نے سماجی تانے بانے کو توڑ نے والی طاقتوں کے خلاف پورے ملک کو ایک دھاگے میں پرونے کا کام کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nationalism is the identity of bjp says narendra modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment