غیر ملکی چندہ لینے والی تنظیموں کے خلاف کارروائی پر حقوق انسانی کمیشن کا وزارت داخلہ ہند کو نوٹس

نئی دہلی: قومی انسانی حقوق کمیشن نے غیر ملکی عطیات سے متعلق ریگولیٹری قانون (ایف سی آر اے) کے تحت غیرملکی چندہ لینے والی کچھ غیر سرکاری تنظیموں کے لائسنس کی تجدید نہ کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کر کے چھ ہفتے میں جواب دینے کے لئے کہا ہے۔
کمیشن نے کہا کہ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ساتویں انسانی حقوق محافظ فورم کی میٹنگ میں کمیشن سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ انسانی حقوق کمیشن کو بتایا گیا ہے کہ ان لائسنسوں کی تجدید نہیں کیا جانا ہندستانی آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے۔ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے بھی ایف سی آر اے کے تحت غیر ملکی چندہ لینے والی تنظیموں پر کارروائی پر سوال اٹھایا ہے۔
کمیشن کا خیال ہے کہ بادی النظر میں یہ معاملہ انسانی حقوق کی حفاظت کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں پر لگام لگانے جیسا ہے۔ کمیشن نے وزارت داخلہ سے چھ ہفتے میں نوٹس کا جواب دینے کے لئے کہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: National human rights commission writes to home ministry on fcra in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply