سپریم کورٹ ہیرالڈ کیس میں سونیا ۔راہل درخواست پر حتمی دلائل 4دسمبر کو سنے گی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی ان درخواستوں پر ، جس میں انہوں نے 2011-12ٹیکس گوشوارہ دوبارہ کھلوانے کے کیس میں انہیں کوئی راحت دینے سے دہلی ہائیکورٹ کے انکار کو چیلنج کیا ہے ،4دسمبرکو حتمی دلائل سنے گی۔

جسٹس اے کے سیکری اور جسٹس ایس اے عبد النذیر پر مشتمل بنچ نے کہا کہ ہم معاملہ کی حتمی سماعت کے لیے 4دسمبر تاریخ مقرر کر رہے ہیں۔ چونکہ محکمہ انکم ٹیکس کو نمائندگی کے لیے اس کا وکیل موجود تھا اس لیے عدالت نے ان دونوں کی درخواستوں پر محکمہ کو کوئی نوٹس جاری نہیں کیا۔

سونیا ، راہل اور بزرگ کانگریس لیڈر آسکر فرنانڈیز کی جانب سے یہ اپیلیں داخل کی گئی تھیں ۔کانگریس ؛یڈروں کے خلاف انکم ٹیکس کا معاملہ نیشنل ہیرالڈ کیس سے وابستہ ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: National herald case sc to hear final arguments in i t case against sonia rahul on december 4 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment