وزیر اعظم مودی نے قومی انعام سے سرفراز کیے گئے بچوں سے ملاقات کی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز وزیر اعظم قومی انعام برائے اطفال پانے والوں سے ملاقات کی۔بچوں نے اپنی کامیابیوں کا تفصیل سے ذکر کیا اورتحریک پیدا کرنے والے قصے اور تجربات وزیر اعظم کے گوش گذار کیے۔

وزیر اعظم نے ان کی کامیابیوں ،تجربات اور مشاہدات کو سراہا اور انعام یافتگان کو مبارکباد دی۔مسٹرمودی نے کہا کہ یہ انعام باصلاحیت بچوں کو حوصلہ افزائی کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں اور دوسرے بچوں کو تحریک دیتے ہیں ۔

کھیل،سماجی خدمات اور بہادری سمیت مختلف شعبہ حیات میں بچوں کی غیر معمولی کامیابیوں پر دیے جانے والے قومی اطفال انعام ایک میڈل، ایک لاکھ روپے نقد اور10ہزارروپے قیمت کی کتابوں کیلئے واو¿چر اور توصیفی سند پر مشتمل ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: National bravery awards pm narendra modi meet braveheart children in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.