سنیما گھروں میں فلم دکھانے سے پہلے قومی ترانہ لازمی نہیں :سپریم کورٹ

نئی دہلی: سپریم کورٹ آف انڈیا نے سنیما ہالوں میں فلم دکھائے جانے سے پہلے قومی ترانہ گانے کو لازمی قرار دینے کے اپنے فیصلے میں تبدیلی کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ترانہ بجانا لازمی نہیں ہے بلکہ اس کو گانا نہ گانا سنیما ہال مالکوں کی صوابدید پر چھوڑ دیا جانا چاہیے۔
سنیما ہال کے مالک چاہیں تو قومی ترانہ سے فلم شروع کریں یا قومی ترانہ گائے بغیر ہی فلم دکھانا شروع کر دیں۔
تاہم اگر کسی سنیما ہال میں قومی ترانہ گایا جاتا ہے تو اسکے احترام میں ہال میں موجود لوگوں کو کھڑا ہونا پڑے گا کیونکہ کوئی بھی شخص کھڑا ہو کر قومی ترانے کے تئیں احترام کا مظاہرہ کر سکتا ہے۔
اس سے قبل نومبر 2016میں چیف جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی والی سپریم کورٹ کی بنچ نے سنیما گھروں میں فلم دکھانے سے پہلے قومی ترانہ گانا لازمی قرار دیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: National anthem not mandatory in cinema halls sc in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply